پیر 23 جون 2025 - 15:12
امریکی صدر کی روحانی قیادت کو دھمکی، ایک بڑی غلطی: مولانا سید مشاہد عالم رضوی

حوزہ/مولانا مشاہد عالم رضوی نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران، بلکہ دنیا بھر کے آزادی پسند باضمیر انسانوں کے ہر دل عزیز روحانی پیشوا رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر بڑی غلطی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید مشاہد عالم رضوی نے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ کی شان میں جواری ٹرمپ کی گستاخی پر کہا کہ ٹرمپ نے ایران، بلکہ دنیا بھر کے آزادی پسند باضمیر انسانوں کے ہر دل عزیز روحانی پیشوا رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر بڑی غلطی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ خود ایک لا ابالی جواری، بے شخصیت اور بے حیثیت، مالی کرپشن میں ملوث انسان ہے؛ جس کا روحانیت و معنویت سے دور کا بھی کوئی رشتہ نہیں رہا ہے، اس لیے وہ روحانی قیادت کی عظمت و جلالت کو نہیں سمجھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جواری ٹرمپ نے اگر آج اسلامی روحانی قیادت کو چیلنج کیا ہے تو خوب سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا اثر ویٹیکن سے لیکر دنیا کے تمام روحانی پیشواؤں تک جائے گا اور نتائج خطرناک سے خطرناک تر ہوں گے، جس کا مہلک اثر کسی ایٹمی بم سے پیدا ہونے والے اثر سے کہیں زیادہ ہوسکتا ہے۔

عجل جب آتی ہے چیونٹی کے پر نکلتے ہیں۔

مسٹر ٹرمپ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی لگتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha